ڈیل سٹین جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

پیسر نے سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر کوپویلین بھیج کر اپنے کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کی،

یاد رہے کہ شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میچز میں 421 شکار کئے تھے جبکہ ڈیل سٹین نے یہ سنگ میل 89ویں میچ میں عبور کیا ہے، مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقی پیسر 11ویں نمبر پر آگئے ہیں،

سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن 800 وکٹوں کیساتھ سرفہرست، آسٹریلیا کے شین وارن 708 شکار کرکے دوسرے اور بھارتی انیل کمبلے( 619) ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بولر کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس ہے ہے، سابق کپتان نے 414 وکٹیں اڑائیں اور عالمی فہرست میں 14ویں پوزیشن پر ہیں۔