سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کرنے والے شریاس ائیر کو “دماغ کے ساتھ شاہد آفریدی” کی طرح قرار دے دیا۔
اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹروکمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کے اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر شریاس ائیر کی تعریف کی اور انہیں دماغ کے ساتھ شاہد آفریدی کی طرح دوران کھیل حالات کے مطابق میچ کی صورتحال میں ڈھالنے والا کہا۔
شریاس ائیر رواں سیزن میں کے کے آر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رکھاتھا۔
دوسری جانب 10 سال کے طویل عرصے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں واپسی کی ہےاور آج کل اپنی دلچسپ جملے بازی کی وجہ سے شائقین کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔