احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے، شاہدآفریدی

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ احسان اللہ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی، انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف اسے ٹیم میں نہ کھلانا میری سمجھ سے باہر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ احسان اللہ کو شامل کرنے سے قومی ٹیم کا بالنگ اٹیک مزید بہتر ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، ان کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بھی احسان اللہ کو بلیک کیپس کے خلاف پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں، پاکستان کو احسان اللہ کو کھیلنے دینا چاہیے۔ وہ پہلے ہی یو اے ای میں افغانستان سیریز میں خود کو ثابت کر چکے ہیں اور اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ اچانک لائن سے پیچھے ہو گئے ہوں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ مخالف ٹیم پر اضافی دبائو پیدا کرنے کا منفرد ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ بائونس جو اسے جیتنے والے ماحول میں مزید سکون اور اعتماد دیتا ہے۔ ایسے میں ایسے باکمال بولر کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ناقابلِ فہم ہے۔