ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو انگلش ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیاگیا۔
انگلینڈ نے ٹیم ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کو اگلے سال ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے، ملک کے کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اتوار کے روز اس بارے میں اہم اعلان کیا۔
دنیائے کرکٹ کا ایک اور رنگا رنگ ایونٹ 2024 کا ورلڈ کپ ہے جو کہ جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔
ای سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ "پولارڈ خاص طور پرٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم میں بطور اسسٹنٹ کوچ شامل ہوں گے اور مقامی حالات کے بارے میں ٹیم کو مہارت فراہم کریں گے۔"
پولارڈ نے 2012 میں ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ جتوانے میں مدد کی تھی جبکہ 36 سالہ کھلاڑی نے ٹی 20 اسپیشلسٹ کے طور پر بھی اپنا نام بنایا تھا، انہوں نے 2013 سے 2020 کے درمیان ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلتے ہوئے پانچ انڈین پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتے تھے۔
واضح رہے کہ کیرن پولارڈ 101 ٹی20 انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کیرون پولارڈ 2012 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا بھی حصہ تھے اور ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم سے الگ ہو کر گزشتہ کئی برس سے آئی پی ایل کا حصہ رہے ہیں۔