آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے ساتویں میچ میں دونوں ٹیمیں دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 365رنز کا ہدف دے دیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنائے، ڈیوڈ ملان نے 107گیندوں پر 140رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جوروٹ نے 82 رنز بنائے، بیئرسٹو نے 52رنز بنائے، جبکہ مہدی حسن میراز نے انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور بنگلہ دیش کی بولنگ کے پر حاوی رہے لیکن انگلش اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔ جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کرآئوٹ ہوگئے۔ بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جوروٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ لیکن 38 ویں اوور میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہدی حسن میراز کا شکار ہوگئے، اس کے بعد کپتان جوز بٹلر بھی 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔
قبل ازیں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بیٹنگ ٹریک پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آؤٹ پر کھلاڑیوں کو مشکلات ہوسکتی ہیں، کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید، ریس ٹوپلی پرمشتمل ہے۔