جیمز اینڈرسن اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ بھی لارڈز میں کھیلیں گے

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے الوداعی ٹیسٹ میچ سے قبل کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔  جیمز اینڈرسن نے 2003 ء میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان میں اپنا انٹرنیشنل کرکٹ ڈیبیو کیا تھا اور 21 سال بعد وہ اسی گرائونڈ میں اپنے کیریئر کا آخری اور یادگار میچ کھیلیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں یہ ان کا 188 واں میچ ہوگا، وہ پہلے ہی ٹیسٹ میچزمیں 700 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلش پلیئرجیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ 
انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن رواں ہفتے کےروزویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں اپنے کیریئر کا 188واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔41 سالہ فاسٹ بولر نے اپنے 21 سالہ طویل ٹیسٹ کیریئر کے دوران 700 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ 
جیمز اینڈرسن نے 2003 ء میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور 21 سال بعد وہ اسی گرائونڈ میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔ 
جیمزاینڈرسن نے گزشتہ ہفتے کائونٹی کرکٹ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کے خلاف 35 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرکے اپنی فٹنس کو ثابت کیاتھا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا میں جانتا ہوں کہ کبھی نہ کبھی تو کیریئر کا اختتام ہونا ہی تھا، چاہے وہ ابھی ہو یا دو سال بعد، میں اب بھی اسی طرح بولنگ کر رہا ہوں جیسے ہمیشہ کرتا آیا ہوں، میرا اس وقت تمام تر فوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پر ہے اور یہی کوشش ہے کہ ہماری ٹیم میچ میں فتح حاصل کرے۔،،
ان کا کہنا تھا کہ "اگرچہ میرے پاس ایک میچ باقی ہے، میں نے پھر بھی کوشش کی ہے کہ میں جتنی محنت کر سکتا ہوں، اپنی ٹریننگ کروں اور اس میچ کو اپنے لیے ایک یادگار بنادوں۔"