کیوی کھلاڑی فن ایلن کی نظریں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں۔ فن ایلن نے نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹورنامنٹ کے دوران ٹم رابنسن جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو پیش کیے گئے موقع کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
فن ایلن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز پر تبادلہ خیال کیا۔
واضھ رہے کہ کیوی کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنراورکین ولیمسن سبھی بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔
فن ایلن نے ٹم رابنسن جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو پیش کیے گئے موقع کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا، جنہوں نے نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کرکٹ کو بے حد متاثر کیا تھا۔
فن ایلن نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا، "نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑیوں کا آئی پی ایل میں مصروف رہنا، ٹم رابنسن جیسے نوجوان لڑکوں کے لیے مواقع کا باعث بنا ہے، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور یہاں موسم گرما کے دوران نیوزی لینڈ میں ایک اچھا سپر سمیش ٹورنامنٹ کھیلا ہے، یہ ایک شاندار موقع ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "یہ ان لڑکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور انہیں اعلیٰ سطح پر یہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ وہ پاکستان کی مضبوط ٹیم کے خلاف کہاں کھڑے ہیں۔"
اس سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف گزشتہ ٹی 20 میں اپنی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہوئے، جہاں انہوں نے 62 گیندوں پر شاندار 137 رنز بنائے تھے، فن ایلن نے اپنے ہوم ٹرف پر پاکستان کا سامنا کرنے کے چیلنج کو تسلیم کیا لیکن سیریز کے بارے میں پر امید رہے۔
فن ایلن نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ آنے والی سیریز کے ساتھ، ہم نے ان کے ساتھ ہوم سیریز میں بیٹنگ کی تھی، لیکن اب یہ ان کے میدان میں ہے، اور ہم ماضی کے دوروں سے جانتے ہیں کہ انہیں (گرین شرٹس کو) ان کے گھر میں ہرانا کافی مشکل ہے۔
امید ہے کہ مارک چیپ مین پچھلی بار کی طرح لڑکوں کے لیے دوبارہ آگے بڑھ سکتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھا چیلنج اور ایک اچھی سیریز ہوگی۔،،
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز پلیئر ڈیون کونوے، ول ینگ، ٹم ساؤتھی، کولن منرو اور ٹام لیتھم جیسے اولین ترجیح کے کھلاڑی بھی انجریز سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر منظرنامےسےغائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالات یقیناً مختلف ہوں گے، ہر گیم ایک نیا کھیل ہوتا ہے اور آپ کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا، اس لیے میں چیلنجز اور مختلف حالات کا انتظار کر رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔،،
فن ایلن جو پاکستان جاکر اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرنے کے بارے میں واضح سوچ رکھتے ہیں، نے امید ظاہر کی کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مضبوط کارکردگی ان کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سلیکشن کے امکانات کو بڑھا دے گی، انہوں نے اپنے ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنے یا اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا ہر موقع آزمانا ہے اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے، امید ہے کہ کارکردگی کی بنا پر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے آپ کو نظر میں رکھا جائے گا۔،،