ورلڈکپ: پاکستان کے موجودہ پیسرز ’’نرم مزاج‘‘ ہیں، سابق بھارتی کرکٹر  

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم میں جیت کی کوئی چمک نظر نہیں آئی، گرین شرٹس کے پیسرز بہت نرم مزاج تھے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے لکھا کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی تیز گیندباز بہت نرم مزاج نظر آئے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر حریف کو ڈراتے تھے، کبھی کچھ بول بھی دیتے تھے لیکن بابر، حارث، شاہین ان میں وہ چمک نہیں تھی، وہ بہت دوستانہ مزاج کے حامل لگ رہے تھے۔،،  
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم 9 میچوں میں 5 شکستوں اور 4 فتوحات کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کے ہاتھوں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔  
ٹورنامنٹ میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان 5ویں پوزیشن پر رہا۔ 

واضح رہے کہ سال2011 کے بعد سے قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ مقابلوں کے سیمی فائنل تک بھی کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔