سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ای سی بی کے کوچنگ پینل میں شامل

پاکستان کے سابق اسپنر مشتاق احمد ای سی بی کے کوچنگ پینل میں شامل ہوگئے، وہ انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہوں گے اور توقع ہے کہ اپنے ساتھ اس کھیل میں کافی تجربہ لے کر آئیں گے۔  
گرین شرٹس کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولرز کے ساتھ انگلش ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔  
مشتاق احمد 2 روز قبل انگلینڈ پہنچے اور گزشتہ روز کوچنگ کا آغاز کیا، ان کو انگلینڈ کے انڈر 19 کوچنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے، وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ 
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر پُرجوش ہوں، اب نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔،، 
انہوں نے کہا کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولروں کے ساتھ بھی کام کروں گا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کروں گا۔،،