قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھرپوراعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاریاں بہترین ہیں۔ گیری کرسٹن نے اجتماعی کوشش اور محتاط منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان کی کرکٹ کی شاندار میراث کو برقرار رکھنے کے عزم پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم پاکستان کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جمعرات کےروز ٹیم کی تیاریوں اورٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے امنگوں کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں، جو یکم جون کو امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔
پاکستان کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے، گیری کرسٹن نے ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ واقعی پاکستان کرکٹ کے لئے دلچسپ اوقات ہیں، نئی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے ساتھ جو مضبوط نتائج دینے کے لئے متحرک ہیں۔"
گیری کرسٹن نے اجتماعی کوششوں اور محتاط منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، پاکستان کی شاندار کرکٹ میراث کو برقرار رکھنے کے عزم پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "آنے والاٹی 20 ورلڈ کپ ہمیں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرنے اور کرکٹ میں پاکستان کی میراث کو برقرار رکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم، کامیابی کے لئے اجتماعی کوشش، محتاط منصوبہ بندی اور ایک دوسرے کے لئے غیر متزلزل حمایت کی ضرورت ہوگی۔"
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان، جو گروپ اے میں ہے، اپنی مہم کا آغاز 6 جون کو امریکہ کے خلاف میچ سے کرے گا، اس کے بعد تین دن بعد روایتی حریف بھارت کے خلاف ایک انتہائی زبردست مقابلہ متوقع ہوگا۔