آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کے اختتام کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ 5 برس کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اُس پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے گرانٹ بریڈ برن کو 2 برس کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
بریڈ برن کو 2023 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ان کی برطرفی کے بعد، انہیں ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں عمدہ سونپا گیاتھا تاہم انہوں نے اس عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔