آئی پی ایل میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھسنے پر کراؤڈ نے ’ہردیک ہردیک‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
تفصیلات کے مطابق ہردیک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کو چھوڑ کر ممبئی انڈینز کو جوائن کیا تھا جس کے وہ نئے کپتان ہیں، ان کی قیادت میں گذشتہ روز احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز سے ہونے والے میچ میں ممبئی انڈینز کو 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
میچ کے دوران اچانک ایک ٓوارہ کتا گرائونڈ میں گھس آیا جس پر کرائوڈ کی جانب سے ہردیک ہردیک کے نعرے لگائے گئے جبکہ گجرات کے شائقین کی جانب سے ہردیک پر فقرے کسے گئے۔
دوسری جانب میچ کے بعد روہت شرما نے ہردیک پانڈیا کو گلے لگنے سے روک دیا اور ان سے کچھ کہنے لگے، فوٹیج میں روہت کو ہاتھ ہلا ہلا کر کچھ کہتے ہوئے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ہردیک بہت کم بول رہے تھے۔