افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں سیریز جیت لی

افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں ہونے والی ون ڈے سیریز جیت لی۔

سنچریاں اسکور کرنے والے افغان بیٹرز رحمان گرباز اورابراہیم  زردان کے درمیان 256 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی۔

افغانستان نے دوسرے میچ میں میزبان بنگلہ دیشن کو142 رنز کے بھاری مارجن سے زیر کیا، 332 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز43.2 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئے، مشفیق الرحیم نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں لیں۔

قبل ازیں فاتح سائیڈ نے حریف ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز اسکورکیے، رحمان اللہ گرباز نے 145 اور ابراہیم زدران نے 100 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں بلے بازوں نے 256 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی، یہ کسی بھی وکٹ کے لیے افغانستان کی جانب سے بنائی گئی ریکارڈ شراکت ہے۔ جس کے بعد افغانستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 256 رنز کی سب سے بڑی شراکت داری قائم کی۔

انہوں نے یہ کارنامہ بنگلادیش کے خلاف چٹاگرام میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انجام دیا۔ دونوں پلیئرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

ابراہیم گرباز نے اپنے کیریئرکی بیسٹ 145 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ابراہیم زردان نے 100 رنز بنائے۔ 256 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ ملنے پر افغان ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور ہدف حاصل نہ کرپائی۔ جس کے باعث افغانستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، اس سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے11 جولائی کو یعنی کل ہوگا۔