حیدرعلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں وکٹ پرزیادہ دیررکنے کوہدف قراردے دیا

قومی کرکٹرحیدرعلی نے ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ کی چھاپ اتارنے اورنیوزی لینڈ کے خلاف سیریزمیں نیچرل گیم کھیلنے کے ساتھ وکٹ پرزیادہ دیررکنے کوہدف قراردے دیا۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں حیدرعلی نے اعتراف کیا کہ پہلے کوشش ہوتی تھی کہ ہر گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچاوں، اس سے ایک اوورمیں زیادہ رنزتومل جاتے ہیں لیکن اکثر آوٹ بھی یوا ہوں۔ سینئرزنے اس خامی کو دور کرکے لمبی باری لینے اور ایک دو باونڈریز کے بعد سنگل رنز پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی ہدایت کے مطابق وکٹ پر زیادہ دیر رکنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہ لوکی فرگوسن کے ہونے یا نہ ہونے کا نہیں سوچ رہے ہر باولر ہی ہمارے لیے خاص باؤلرہے۔ میرٹ ہرسب کا سامنا کرنے کو تیارہے۔ جتنے بھی دن ملے ہیں۔ ان میں بیٹنگ ہر زیادہ دھیان دے رہے ہیں ۔اپنی سرزمین پر ہر ٹیم ہی مشکل حریف ہوتی ہے۔ کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔ حیدرعلی نے واضح کیا کہ وہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔