بھارتی ٹیم کے سابق اسپن بولر ہربھجن سنگھ پاکستان دشمنی میں تکبر کی انتہا پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک پاکستانی شائق کی ٹویٹ پر ہی اپنی سطحی سوچ کا اظہار کردیا۔
ایک شائق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ایڈیٹڈ تصویر شیئر کی جس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کو ایک فریم میں دکھاتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کا ایک خواب ہے، ان کا اشارہ آئی پی ایل میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنے کی جانب تھا۔
اس کے جواب میں ہربھجن سنگھ کود پڑے اور لکھا کہ کسی بھی بھارتی کا ایسا کوئی خواب نہیں ہے، آپ بھی ایسے خواب دیکھنا بند کرو اور جاگ جاؤ۔،،