انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے کا شاندار انداز برقرار رہا۔
تفصیلات کےمطابق دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں ’’ولیش فائر‘‘ کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو پہلی ہی گیند پر چلتا کیا، اس بار شاہین آفریدی کا شکار ’اوول انونسبلز‘ کی نمائندگی کرنے والے جیسن روئے بنے جو پہلی ہی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اس میچ میں 20 گیندوں پر 22 رنز دیے اور مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستانی اسٹار نے 20 گیندوں میں 12 ڈاٹ بالز کرائیں، دو چوکے اور ایک چھکا کھایا، اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ویلیش فائر کی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 20 گیندوں پر بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے،27 رنز دیے۔
پاکستانی فاسٹ بولرحارث رؤف اور شاہین آفریدی کی جوڑی اس وقت انگلینڈ میں جاری دی ہنڈریڈ لیگ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز ہیں۔
ویلیش فائر اور اوول انونسبلز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہوگیا، ویلیش فائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز بنائے تھے جبکہ جواب میں انونسبلز کی ٹیم بھی 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔