تین میچوں میں 10 وکٹیں، حارث نے شاداب کو پیچھے چھوڑ دیا

کیویز کے خلاف جاری سیریز میں حارث رؤف نے مسلسل دو میچوں میں 4، 4 وکٹیں حاصل کیں اور پہلے میچ میں پلئیر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں شاداب، شاہین یا حارث رؤف کوئی بھی بالر ٹاپ 10 میں شامل ہوسکتا ہے۔

قومی بولر حارث رؤف کے پاس ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر سے آگے نکلنے کا بہترین موقع ہے۔

جیسن نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ریکارڈ 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے برعکس، حارث پہلے ہی صرف تین میچوں میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں اور ہولڈر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں صرف چھ وکٹیں لینے کی ضرورت ہے۔

حارث رؤف کے علاوہ، پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کے پاس بھی بلیک کیپس کے خلاف چوتھے ٹی 20 بین الاقوامی آئی گیم میں ٹی 20 کپتانی کا اہم ریکارڈ قائم کرنے کا موقع ہے۔

دوسری جانب ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے لیکن تیسری ٹی20 سینچری کے بعد کپتان بابراعظم نے اپنے ریٹنگ پوائنٹس کو 755 سے بڑھا کر 769 کرلیا ہے اور یوں بھارتی بیٹر سوریا کی پہلی پوزیشن کو خطرہ ہے۔

بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 798 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔