ہرشا بھوگلے نے آسٹریلیا کے دورے پر دو پاکستانی کھلاڑیوں سے متاثر ہونے کا کھلے دل سے اعتراف کرلیا۔ بھوگلےنے عامر جمال کی دل کھول کر تعریف کی، جنہوں نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان جاری سیریز میں اب تک 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
عامر جمال کی اننگز کے حوالے سے ہرشا بھوگلے کی شاندار کمنٹری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر’میں عامر جمال ہوتا تو اس فیلڈ کا اسکرین شاٹ ضرور لیتا اور اپنے پوتے پوتیوں کو بتاتا کہ طاقتور آسٹریلوی ٹیم نے 5 فیلڈرز کو باؤنڈری پر کھڑا کیا کیونکہ وہ مجھے کسی اور طریقے سے آئوٹ نہیں کرسکتے تھے۔‘
معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل رائونڈر عامر جمال کے بارے میں شاندار تبصرہ کیا۔
عامر جمال اپنی یادگار اننگز میں آسٹریلوی گیندوں پر میدان میں چاروں طرف شاٹ کھیل رہے تھے، ہرشا بھوگلے نے کمنٹری باکس سے ایک شاندار بیان دیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر عامر جمال نے اپنی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری سے سب کو حیران کر دیا، انہوں نے 97 گیندوں پر شاندار 82 رنز بنائے۔
ان کی اہم اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
اس وقت پاکستان کے 227 رنز پر 9 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے جب عامر جمال اور میر حمزہ نے 10ویں وکٹ کے لیے 86 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی جو کہ گزشتہ 38 سال میں آسٹریلیا میں کسی بھی مہمان ٹیم کی 10ویں وکٹ کی سب سے بڑی شراکت تھی۔
میرحمزہ نے عامر جمال کو اچھی سپورٹ فراہم کی اور دونوں بلے بازوں کی کاوشوں سے پاکستان کو اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بنانے میں مدد کی۔
ہرشابھوگلے نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں، سلمان آغا اور عامر جمال کی پرفارمنس کی تعریف کی۔
بھوگلے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "ہو سکتا ہے کہ پاکستان سیریز ہار گیا ہو (اگرچہ اسے یہ ٹیسٹ جیتنا چاہیے) لیکن اس سیریز کے آخر میں پاکستان کے پاس دن یا کو دکھانے کے لیے دو بہترین صلاحیتیں موجود ہیں سلمان آغا اور عامر جمال،"