فاسٹ بولرحسن علی کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآگئی۔
فاسٹ بولرحسن علی کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآگئی۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ پازیٹو ہونے کے سبب ابھی تک وہ ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
اطلاعات کے مطابق تیسرا ٹیسٹ اب ایک دو روز میں ہوگا جس کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم مینجمنٹ اسے کیمپ جوائن کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرے گی، دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔