قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، دوسری باری میں انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس میں جوئے ایویسن کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، وہ کافی دیر سے ایک اینڈ سنبھالے میچ کو ڈرا کی جانب لے جارہے تھے تاہم حسن علی نے انھیں 99 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔
جوئے ایویسن ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے، ان کی صورت میں آخری وکٹ گرنے سے کینٹ کو بھی شکست ہوگئی، حسن علی نے میچ میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں حسن علی کی عمدہ بولنگ نے ورکشائر کو کینٹ پر فتح دلادی۔