حسن علی کی افغانستان، پاکستان کے آخری گیندتک سنسنی خیزمقابلےکی پیشگوئی سچ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے اہم مقابلے کے بارے میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی سوشل میڈیا پر کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی جس پر قومی ٹیم کے نائب کپتان اور مین آف دا میچ شاداب خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔ 
گذشتہ روز ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 35 گیندوں پر 48 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ 
شاداب خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اس میچ میں نسیم شاہ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے گرین شرٹس کو جیت سے ہمکنار کروایا۔ 
اس میچ کے حوالے سے حسن علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ میں نے یہ پہلے ہی محسوس کر لیا تھا کہ جیتنے کے لیے چاررنز درکار ہوں گے اور ہم میچ جیت جائیں گے۔
 
حسن علی کی ٹوئٹ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے شاداب خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا میں صدقے جاؤں تیری پیشگوئی پر، ساتھ میں شاداب نے دل والے تین ایموجی بھی شیئر کیے۔
پاک افغان میچ میں پاکستان کی جیت کی درست پیشگوئی کرنے پر دنیائے کرکٹ سے حسن علی کو خوب سراہا جارہاہے۔