کاؤنٹی کرکٹ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس، وکٹوں کی ہیٹ ٹرک

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قومی فاسٹ بولر حسن علی نےکاؤنٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور میچ میں مجموعی طور پر 5 شکار کیے۔

قومی فاسٹ بولر نے 3 اوور میں 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ حسن علی نے یہ کارنامہ ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف انجام دیا۔ جس کی بدولت وارکشائر بیئرز کو 78 رنز کے مارجن سے فتح سے ہمکنار کیا۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر ٹاپ اسکورر ڈیوڈ ولی (79) کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

انہوں نے دو گیندوں کے بعد ایلکس رسل کو بھی وکٹ سے چلتا کیا، انہوں نے صرف پانچ گیندوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل اننگز میں وہ پہلے ہی کرس لین کی وکٹ لے چکے تھے۔