نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسرنسیم شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی جاتی ہے، اروشی نے بھی دی تھی لیکن ان کو جواب میرے مینجر نے دیا۔

نجی ٹی وی کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ نے اس حوالے سے پہلی بار وضاحت دی۔ پروگرام کی میزبان نے بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کے متعلق سوال پوچھا کہ کیا آپ نے اروشی روٹیلا کو برتھ ڈے کی وش پر شکریہ لکھا، آپ کے فینز جاننا چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ کیا ہے؟

اس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ کھلاڑیوں کی سالگرہ پر ان کے مداح ، کولیگز اور دیگر شخصیات وش کرتی ہیں۔ اس دوران میں میچ میں مصروف تھا تو میں نے اپنے مینجر کو یہ ٹاسک سونپا کہ کسی کی بھی جانب سے برتھ ڈش آئے تو اس کا ریپلائے ضرور کرنا۔ خاص طور پر سینئر کھلاڑیوں اور بلیو ٹک والوں کو شکریہ ضرور لکھنا۔ اسی دوران اروشی روٹیلا نے برتھ ڈے کی سالگرہ کی مبارک باد دی جس کے جواب میں شکریہ لکھا گیا۔