ٹی 10 لیگ میں افتخار احمد کی دھواں دار اننگز، چھکوں کی برسات کردی

منگل کے روز ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے افتخار احمد نے دلی بلز کے خلاف 30 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنز بنائے، اپنی جارحانہ بلے بازی کے دوران افتخار احمد دلی بلز کے کسی بالر کو خاطر میں نہ لائے اور ہر بالر کو خوب دھویا، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

بنگلا ٹائیگرز نے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، جواب مں دلی بلز کی ٹیم 121 رنز بناسکی۔

سوشل میڈیا پر افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

شاندار اننگز پر افتخار احمد کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔