احسان اللہ کی پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین بالنگ

ملتان سلطانز کے تیز گیند باز احسان اللہ نے گرائونڈ میں اپنے خواب سچ کر دکھائے، جب انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کسی بھی بولر کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا تیز ترین چار اوور کا اسپیل کیا۔

احسان اللہ نے اوسط 144.37 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی، جیسا کہ کریک ویز نے رپورٹ کیا۔ وہ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے خلاف حارث رؤف کے تیز ترین اسپیل کو پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کرچکے ہیں، جس میں لاہور قلندرز کے پیسر نے اوسطاً 144.16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی تھی۔

ملتان سلطانز کے تیز گیند باز اپنے پہلے اوور سے ہی کھیل پر چھائے ہوئے تھے جب انہوں نے سرفراز احمد کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی گیند پر آؤٹ کیا۔ 

 

 

احسان اللہ نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں صرف 12 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس طرح ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز پر آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی۔