پانچویں ون ڈے سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ امام الحق نے ٹوئٹ داغ دی

میچ سے قبل ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی اطلاع ملنے پر دلبرداشتہ امام الحق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیے کسی سے کچھ امید نہ رکھیں، صبر کرو، اللہ دیکھ رہا ہے‘‘۔

نیوزی لیںڈ کے خلاف سیریز میں مواقع ملنے کے باوجود شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انہیں سیریز کے چوتھے ون ڈے میں موقع دیا گیا تھا جہاں انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس سے قبل امام الحق نے کیویز کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں 174 رنز اسکور کیے تھے، جس میں دو نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔