وزیراعظم عمران خان کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینیلٹی ایوارڈ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کو1992میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ورلڈ کپ جیتنے اورکھیلوں کے شعبے میں پیش کردہ ان کی خدمات کے باعث دبئی کا محمد بن راشد المکتوم اسپورٹس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینلیٹی ایوارڈ 9 جنوری2022میں دبئی ایکسپو میں دیا جائے گا۔

 دبئی میں ہر سال یہ قابلِ ذکر ایوارڈ دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔