ایشیا کپ 2023 کے لئے بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اور روہت شرما کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
کے ایل راہول اور جسپریت بھمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شُبھمن گِل، شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، ایشان کشن، ہردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پرسدھ کرشنا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم دو دن کے آرام کے بعد اسی مقام پر نیپال کا سامنا کرے گی۔
بھارتی ٹیم کے ٹریولنگ ریزرو میں سنجو سیمسن شامل ہیں۔