خراب رویے کےباعث بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت پر2میچزکی پابندی

آئوٹ ہونے پر بے جا غصے کا اظہار بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کے گلے پڑگیا۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر 2 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر2 میچز کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ 
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آئوٹ ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹوں پر بلا دے مارا تھا جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔  

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی کپتان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں آؤٹ قرار دیے جانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایمپائر کے فیصلے پراعتراض اٹھایا تھا۔ ہرمن پریت کور نے وکٹ پر بیٹ مار دیا تھا جس سے اسٹمپ اکھڑ گیا تھا، جبکہ ڈریسنگ روم جاتے ہوئے بھی امپائر پر غصے کا اظہار کیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ ہرمن پریت کور نے پوسٹ میچ انٹرویو میں امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کی جس کی پاداش میں ان پر2میچزکی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔