تیسرے ٹی 20 سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی انجریزکا شکار

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اتوار 25 فروری کو کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے۔ 
تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 25 فروری بروز اتوار ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ  بھی نہیں کھیل سکے کیونکہ ڈیون کانوے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ ڈیون کانوے بائیں انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹیسٹ سے باہر ہوئے۔
ڈیون کانوے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیون کانوے کی جگہ ہنری نکلز کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلیا کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کمر میں درد کی وجہ سے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں جس سے کینگروز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 
ڈیوڈوارنر دوسرے میچ کے لیے بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے اور ان کی غیر موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ اسٹیو اسمتھ اگلے میچ میں ٹاپ آرڈر میں جگہ حاصل کر لیں گے، تاہم، کرکٹ آسٹریلیا کا خیال ہے کہ ان کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے فٹ ہونے کی امید ہے۔