پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے جیسن گلیسپی جنوبی آسٹریلیا کی کوچنگ سے الگ ہوگئے۔ جیسن گلیسپی نے سدرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ سال 2024، 25 کے سیزن کے اختتام تک معاہدے میں توسیع ہونے کے باوجود، جیسن گلیسپی نے پاکستان میں کوچنگ کے عہدے سے منسلک ہونے کی مضبوط قیاس آرائیوں کے درمیان اپنے معاہدے کا ایک سال باقی رہنے کے باوجود کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کےسدرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے الگ ہونے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ دو سالہ معاہدے کا ابھی ایک سال باقی ہے تاہم جیسن گلیسپی ایک سال پہلے ہی اپنے عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے سدرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں۔
واضح رہے کہ جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا، تاہم ان کی پی سی بی کے ساتھ بے چیت حتمی مراحل میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث وہ سدرن آسٹریلیا کی کوچنگ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔