کراچی کے کھانوں نے انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا دل جیت لیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کے کھانوں سے متعلق سوال کے جواب میں انگلش کپتان معین علی نے جواب دیا کہ لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا۔ معین علی نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتےہوئے کہا کہ کراچی کے کھانے مزیدار تھے۔ کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں نےخاصا مایوس کیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان نے اپنے اس دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔