لاہور قلندرز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے پی ایس ایل کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری جیت اپنے نام درج کی۔
اس میچ میں ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں پر 60 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
خواجہ نافع کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف محض 19.1 ایک اوور میں حاصل کرلیا۔
نوجوان کرکٹر خواجہ نافع نے اپنی اننگز میں ہر بولر کی پٹائی کی اور پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 سے زائد گیندوں کی اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔