اگلے مہینے سے شروع ہونے والی پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے کئی اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کرکے بعض نئے کھلاڑی شامل کیے جائینگے۔
ڈاروین میں موجود ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کی تشکیل پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا، جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے ساتھ ان دنوں ڈاروین میں موجود ہیں۔ جیسن گلیسپی بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد پاکستان آجائیں گے، ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
میڈیارپوٹس کے مطابق کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جب کہ محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف، وسیم جونیئر، صائم ایوب اور نعمان علی کا قومی سکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے جب کہ امام الحق کے نام پر بحث ہو گی اور عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش (دو ٹیسٹ میچز کا شیڈٖول):
21-25 اگست – پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی
30 اگست - 3 ستمبر - دوسرا ٹیسٹ، کراچی۔