سابق کرکٹر مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹورنامنٹس میں دباؤ میں کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اب تک پاکستان جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو میچ ہار چکا ہے اور اسے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے باقی میچز لازمی جیتنے کی ضرورت ہے۔
ایک مقامی اسپورٹس چینل پر، مصباح الحق نے بابراعظم کی جانب سے اہم لمحات میں ڈلیور کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اپنا چوتھا ورلڈ کپ [بطور کپتان] کھیل رہے ہیں۔ جب دباؤ کی صورتحال آتی ہے تو آپ کو وہاں خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے - یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ دیکھتے ہیں، کیا میں بہتر ہوں، یا ویرات کوہلی بہتر ہیں؟
مصباح نے کہا کہ بابر کو قدم بڑھانا پڑا اور اب ہم [ٹی20 ورلڈ کپ میں سے] تقریباً باہر ہوچکےہیں۔،،
مصباح الحق نے اس بات پر زور دیا کہ دباؤ کے بغیر کامیابیاں معمولی ہیں اور بابر 2019 سے اب تک چار ورلڈ کپ میں ٹیم کی موثر قیادت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
"کوئی بھی دباؤ کے بغیر آپ کی کارکردگی کو شمار نہیں کرتا ہے۔ وہ بہت زیادہ پرفارمنس کے ساتھ اتنا بڑا کھلاڑی ہے، لہذا یہ آپ کی ٹیم کو آگے لے جانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کا مرحلہ ہے، لیکن وہ ایسا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کے بعد سے ہمارے پاس تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک کرکٹ ورلڈ کپ آچکا ہے لیکن وہ اس طرح کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جیسا کہ اسے ہونا چاہیے تھا، جو کہ پاکستان کی مسلسل جدوجہد کی ایک وجہ ہے۔،،
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے آخری دو میچوں میں پاکستان کا مقابلہ 11 جون کو (آج) کینیڈا اور 16 جون کو آئرلینڈ سے ہوگا۔