محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بھارتی میڈیا میں کچھ عرصہ قبل ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی ہیں۔ ان کے سابق شوہر شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ثانجیہ مرزشا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے تاہم بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کے بعد کرکٹر محمد شامی نے بھی ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں حال ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں، بھارتی ویب سائٹ ’مصالحہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ میں بتایا گیا تھا کہ  ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثانیہ کے والد عمران مرزا نے واضح کیا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔ 
حال ہی میں بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب کرکٹرمحمد شامی سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ 
محمد شامی کا کہنا تھا کہ ’عجیب ہی ہے فون کھولو تو اپنی ہی تصویر دیکھتا ہوں، میں مانتا ہو میمز مذاق کے لیےہوتی ہیں لیکن کسی کی زندگی سے  متعلق ہوتو کسی کو بھی بڑا سوچ سمجھ کر میمز بنانی چاہیے، لوگ ویریفائیڈ پیجز سے ایسی خبریں شیئر کرتے ہیں اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر بھاگ جاتے ہیں۔
محمد شامی نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ رپورٹس تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی جاتیں تو وہ ان سے براہ راست مخاطب ہوتے تاہم بھارتی کرکٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ایک ہی چیز کہنا چاہوں گا اگر آپ میں دم ہے تو ویریفائیڈ پیجز سے بول کے دیکھو، پھر ہم بتاتے ہیں، کسی کی ٹانگ کھینچنا بہت آسان ہے، کامیابی حاصل کرو، اپنا لیول اوپر کرو،  تب میں مانوں گا کہ آپ ایک اچھےانسان ہیں۔،،