دورہ آسٹریلیا: معین خان کا2 کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنےکا مطالبہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 
مقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب اور شان مسعود کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اس وقت اپنے کیرئیر کی شاندار فارم میں ہیں جبکہ شان مسعود نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت زیادہ رنز بنائے ہیں۔ 
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ میں مسلسل 4 میچز میں شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر تقریباً ختم ہوچکا ہے، پاکستان کو اگلے تین میچز میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستانی ٹیم تینوں میچز میں کامیابی سمیٹی ہے تو بھی اسے اگر مگر کی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ 
قومی ٹیم کو گزشتہ میچ میں ناقص امپائرنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چنئی میں ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔