آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں پاک بھارت مقابلے کا وینیو تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں روایتی حریفوں کے مقابلے سمیت 8میچز کھیلے جائیں گے، نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، تعمیراتی کام کا ایک ماہ مکمل ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے ویڈیو جاری کردی گئی۔
ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ وینیو کی تعمیر میں خاصی اہم پیش رفت ہوئی ہے،شاندارمقابلوں سے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم ہوگی۔
چیف ایگزیکٹو بریٹ جونز نے کہا کہ ہم اسٹیڈیم میں دنیا بھر سے آنے والے تماشائیوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں،چند میچز کے ٹکٹ ابھی دستیاب ہیں، امید ہے کہ یہاں ہونے والے میچز کے دوران ہائوس فل ہوں گے۔