پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ حارث رؤف ، حسن علی اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم تین میچوں کی سیریز میں پہلے آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گی، اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بابراعظم کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی جانب سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم اعلان کیا گیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پریس کانفرنس میں انگلینڈ اور آئر لینڈ کے ساتھ ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کےاسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ کا انتخاب کیاگیا ہے۔
قومی ٹیم کےاسکواڈ میں کپتان بابراعظم،ابراراحمد،اعظم خان ،فخرزمان،حسن علی، افتخاراحمد،عمادوسیم،محمد عباس آفریدی، محمدعامر، محمدرضوان،محمد عرفان خان نیازی،نسیم شاہ ،صائم ایوب،سلمان علی آغا،شاداب خان،شاہین آفریدی، عثمان خان اورعمادوسیم قومی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔
قومی اسکواڈ میں حارث رؤف،حسن علی اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسامہ میراورزمان خان کوڈراپ کردیاگیاہے،اسامہ اور زمان خان کی جگہ حسن علی اور حارث رؤف کوشامل کیاگیاہے،جبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان فٹ ہوکر ٹیم میں شامل ہونگے۔
پریس کانفرنس دوران قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان وہاب ریاض نے کہا کہ عثمان خان نے ڈومیسٹک کرکٹ اورپی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دی،عثمان خان ایک ٹیلنٹڈ کرکٹر ہے، اسے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ اہم چیزوں کومدنظررکھتےہوئےاسکواڈکااعلان تاخیرسےکیا ہے۔ ایک، دو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں،بس انہیں دیکھنا ہے۔،،
اس موقع پر محمدیوسف نےکہاکہ قومی ٹیم ہرطرح کی وکٹ اوراپوزیشن کیلئےتیارہے،سننےمیں آیاہےکہ آئرلینڈجیسی وکٹیں ہی نیویارک میں بن رہی ہیں،نیوزی لینڈکےخلاف سیریز اچھی رہی،اس سےپہلےکبھی سیریزمیں اتنےنوجوانوں کوکھیلنےکاموقع نہیں ملا۔
قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ سے قبل منتخب اسکواڈ کا مختصرتربیتی کیمپ لاہورمیں لگایا جائےگا اور 3 روزہ تربیتی کیمپ 4 مئی سےلاہور میں شروع ہو گا،اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں گے،کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ،باؤلنگ اورفیلڈنگ پرتوجہ دی جائے گی۔