پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی اور اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا میں پانچویں ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کرلیا ہے۔
اس سے قبل سری لنکا میں آسٹریلیا اور انگلینڈنے 4،4 جبکہ بھارت نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 2 مرتبہ سیریز اپنے نام کی تھی۔