جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی کے میگا ایونٹ ویمن انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 103 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔
آئی سی سی ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سِکس مرحلے کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلیمر 53 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہیں۔
پاکستان کی جانب سے انوشا ناصر نے 3 اور ماہ نور آفتاب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 75 رنز ہی بناسکی۔
قومی انڈرنائنٹین ویمن ٹیم کی اریشہ نور 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ لائبہ ناصر جلد ہی 19 کے اسکور پر رن آؤٹ ہو گئیں اس سے پہلے اریشہ نور اور علیزہ خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 32 رنز کی شراکت قائم کی۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز کچھ خاص کارکردگی نہ دکھاسکی۔