پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہونے والی ہے۔ ٹاس شام 6:30 بجے ہوگا اور میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
بارش کے میچ پر اثر انداز ہونے کے امکان اور ابر آلود حالات کی پیش گوئی کے پیش نظر، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے امتزاج کے ساتھ ایک متوازن ٹیم کو میدان میں اتارے گی۔
ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، جو صائم ایوب کے ساتھ بطوراوپنر اننگز کا آغاز بھی کریں گے۔ امکان ہے کہ یہ جوڑی پاکستان کی اننگز کو ٹھوس آغاز فراہم کرے گی۔ ان کے بعد، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تیسرے نمبر پر آنے کے لیے تیار ہیں، جو مڈل آرڈر میں استحکام اور اننگز کو آگے بڑھانے کی علامت ہیں۔
بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ عثمان خان اور فخر زمان کے درمیان انتخاب ہوگا۔ دونوں کھلاڑی اپنی اپنی طاقتیں میدان میں بروئے کارلائیں گے،
آل راؤنڈرز کے شعبے میں، پاکستان کو شاداب خان، افتخار احمد اور عماد وسیم کی صلاحیتیں دستیاب ہیں اور قومی ٹیم کا ان تینوں پر انحصار کرنے کا امکان ہے۔ بلے اور گیند دونوں سے کردار ادا کرنے کی ان کی صلاحیت ٹیم کو مضبوطی فراہم کرے گی اور کپتان کے پاس زیادہ آپشنز ہوں گے کہ وہ آل رائونڈرز کو میچ میں اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق استعمال کرسکے۔
متوقع بارش اور خراب موسحالات کے پیش نظر، پاکستان سیون کے موافق حالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے چار پیسر فیلڈنگ کی طرف مائل ہے۔ پیس اٹیک میں شاہین آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور عباس آفریدی کے شامل ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان ممکنہ الیون:
بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ)، عثمان خان/فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول:
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)