پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد آئی سی سی نے سلو اوورز پر پاکستان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی، آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔
شان مسعود نے 10 فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان پاکستان کو 360 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔