قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بولر حسن علی انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔حسن علی انگلینڈ میں واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے۔ 
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن علی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں اور اچھے سیزن کے لیے پر امید ہوں۔
حسن علی نے مداحوں سے اپیل کی کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کا حصہ نہیں ہیں۔