انٹرنیشنکل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بھارت کے سوریا کماریادیو پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں اس بار خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی، خاص طور پر ڈبلن میں ہونے والی ٹی 20 سیریز کے بعد آئرلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ تزہ ترین آئی سی سی رینکنگ میں محمد رضوان کی تیسری اوربابراعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخرزمان کی رینکنگ میں 4 درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں57ویں نمبرپر آگئے ہیں،آل راؤنڈ کارکردگی میں ہسارنگا اور شکیب الحسن پہلی پوزیشن پرموجود ہیں،بنگلہ دیش کےشکیب الحسن اورسری لنکا کے ہسارنگا کے228-228 پوائنٹس برابر ہیں۔
آل راؤنڈرزمیں شاداب خان11ویں اورعماد وسیم17ویں نمبرپر موجود ہیں،شاداب کی ایک درجہ تنزلی ہوئی،عماد کی رینکنگ5درجے بہتر ہوئی۔
بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا 14واں نمبر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی گیند باز شامل نہیں ہے۔