دورہ آسٹریلیا: ٹیم مینجمنٹ نے سختی شروع کردی، کھلاڑیوں پرجرمانہ ہوگا  

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں پر سختی کرنا شروع کردی۔ 
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے نئے ایس او پیز واضح کردئیے گئے ہیں، جس کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران اگر کوئی بھی کھلاڑی گراونڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ ایکٹیو دکھائی نہ دیا تو اسے 500 ڈالر جرمانہ ہوگا۔ 
 
دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑی اس اعلان پر حیرت زدہ نظر آئے، محمد حفیظ کی پابندیوں اور جرمانے کے اعلان پر کئی پلئیرز نے نا پسندیدگی کا بھی اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16 کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی پابندیاں اور سختیاں تو وہاں بھی نہیں ہوتیں۔