پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی ہوگئی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی جگہ آسٹریلیا سرفہرست آگیا۔ پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں میں چوتھے نمبر پربراجمان ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی ٹیم تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام رہی ہے۔
آسٹریلیا نے سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارت 4 پوائنٹس کی کمی کے بعد اب دوسرے نمبر پر چلاگیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا تیسرا اور جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 5ویں پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان چھٹے اور سری لنکا 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ون ڈے میں آسٹریلیا کا دوسرا اور جنوبی افریقہ کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ویں اور پاکستانی ٹیم تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔