سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے بعد ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے پوائنٹس میں اضافہ ہوگیا۔
پیر کےروز پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح کے بعد سری لنکا نے تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کی درجہ بندی میں اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔
سری لنکا کی 328 رنز کے ساتھ زبردست فتح نے آئی لینڈرزکو اسٹینڈنگ کے نچلے نمبرزسے بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست پاکستان کو بالواسطہ طور پر فائدہ پہنچاگئی۔ پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔
سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جس کا فائدہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم پاکستان کو پہنچا ہے۔
سلہٹ ٹیسٹ میں 511 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کے مومن الحق 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سری لنکن بولر کاسن رجیتھا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 280 اور دوسری اننگز میں 418 رنزبنائے تھے جبکہ بنگلا دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 188 اور دوسری میں 182رنز بناسکی۔ تاہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پرآسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبرپر براجمان ہے۔
اسی طرح ویسٹ انڈیزپانچویں، بنگلہ دیش اور سری لنکا مشترکہ طورپرچھٹے نمبرپرموجود ہیں، ساتواں نمبر فی الحال خالی ہے جبکہ جنوبی افریقہ آٹھویں اور انگلینڈ نویں نمبر پر ہے۔۔