گال میں سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے فتح حاصل کے بعد آئی سی سی کے نئےسائیکل میں پاکستان واحد ٹیم ہے جس کا ریکارڈ بے داغ ہے اور اسے ابھی تک کسی ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اسٹینڈنگ میں تنِ تنہا سرفہرست ہے۔
کیریبین میں ٹیسٹ میچ کا پورا آخری دن بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث بھارت کو نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ مہم میں اپنے 100 فیصد ہار جیت کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنا پڑا ہے۔
دوسری جانب گال میں سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی کے نئے کرکٹ سائیکل کے دوران پاکستان واحد ٹیم ہے جس کا بے داغ ریکارڈ ہے اور بابر اعظم کی ٹیم کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ایشیائی حریفوں کو صرف 166 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی مہم کے اس بہترین آغاز کو برقرار رکھنے کی راہ پر گامزن ہے۔
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر پاکستان صرف 28.3 اوورز میں 145/2 تک پہنچ گیا اور اس میچ میں سری لنکا پر ایک بڑی برتری حاصل کرنے اور اپنی ناقابل شکست حیثیت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہوگا۔
جب کہ بھارت نے ابھی تک نئے سائیکل میں شکست کا ذائقہ نہیں چکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ ڈرا ہونے سے بھارتی ٹیم کو تازہ ترین اسٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر پہنچا دیا ہے اور ان کی جیت ہار کا تناسب 100 فیصد سے کم ہو کر 66.67 ہوگیا ہے۔
وہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر برقرار ہیں، آسٹریلیا (تیسرے)، انگلینڈ (چوتھے) اور ویسٹ انڈیز (پانچویں) نمبر پر دیگر ٹیموں کے ساتھ موجود ہے جو پہلے ہی نئے 2023-25 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں شامل ہو چکی ہیں۔