پاکستانی کرکٹرزکی سڈنی میں آنجہانی اینڈریوسائمنڈز کے بیٹے سے ملاقات  

پاکستانی کرکٹرز نے سڈنی میں آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے بیٹے ول سے ملاقات کی ہے۔ 
سڈنی ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کرکٹرز نے آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے بیٹے ول سائمنڈز سے ملاقات کی، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ول سائمنڈز سے بات چیت کی، اینڈریو سائمنڈز 46 برس کی عمر میں گذشتہ برس کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
 
انھوں نے آسٹریلیا کی 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی 20 میچز میں نمائندگی کی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی ان کے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔